Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن میں واقع جنین کے علاقے الزبادہ پر حملہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی اور پھر ہونے والی جھڑپ میں صیہونی فوجیوں نے ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی مارکر شہید کردیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کے سر میں براہ راست گولی ماری۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے منگل کو غرب اردن کے علاقے الخلیل کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں اور ان کے بچوں کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan