Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عباس ملیشیا کی مزاحمت کاروں اور سابق قیدیوں کی سیاسی گرفتاریاں جاری

مغربی کنارا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی طرف سے اسرائیلی قید خانوں سے رہا ہونے والے اور مزاحمت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

کل بدھ کو  نابلس میں اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے رہائی پانے والے قیدی اور سابق سیاسی نظربند عمران عواد اور اس کے بیٹے لڑکے محمد عواد کو ایک  طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ محمد عواد کو دو ماہ قبل النجاح یونیورسٹی سے اغوا کیا گیا تھا۔

حریہ نیوز کے مطابق نابلس میں رام اللہ  اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے رہائی پانے والے قیدی جعفر دبابسہ کوکل صبح حراستی مرکز میں طلب کیا جہاں اسے  گرفتار کر لیا گیا۔

جنین میں حکام نے نوجوان لوئی جرار کو اغوا کرنے کے علاوہ بلطہ  کیمپ کے داخلی دروازے کے سامنے سے ایک نوجوان کے اغوا کے بعد اس پر وحشیانہ تشدد کیا۔

اسرائیلی قابض فوج  کی جیلوں سے رہائی کے ایک دن بعد بیت لحم کے قصبے مرہ رباح سےتعلق رکھنے والے قیدی خلیل الشیخ کو سیاسی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا۔

حکام نے نوجوان عبداللہ ابو الحیجا اور نوجوان وارد لحلوح کو کل سے جنین سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ رہا ہونے والے قیدی خلدون اسیدہ کو نابلس کے مغرب میں واقع قصبے تل سے اغوا کرلیا۔

رام اللہ میں حکام نے دو روز قبل سلواد قصبے سے دو نوجوانوں بلال خالد حامد اور موسیٰ یاسر حامد کو گرفتار کیا ہے، اس کے علاوہ عرب امریکن یونیورسٹی کے طالب علم عبادہ جرار کی گرفتاری کو آج چوتھا روز جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan