غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ہسپتالوں میں 26 زخمی لائے گئے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ رپورٹ میں واضح کیا کہ نئے شہداء کی تعداد میں تین شہداء کے علاوہ وہ دو شہداء بھی شامل ہیں جو اپنے پرانے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ ایک شہید کی لاش کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔
رپورٹ میں ذکر کیا گیا کہ گیارہ اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کا فیصلہ نافذ العمل ہونے کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,460 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 5,116 تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ 836 شہداء کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74,243 شہداء اور 175,232 زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔
