Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 23 ہزار سے زائد شہید اور58 ہزار زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 17 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 249 شہید اور 510 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے شہید والوں کی تعداد 23,084 شہید اور 58,926 زخمی ہو چکی ہے۔

القدرہ نے تصدیق کی کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں نے زخمیوں کو محکموں اور انتہائی نگہداشت میں رکھنے کی صلاحیت کھو دی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کافی زیادہ بھیڑ ہے اور سیکڑوں زخمی راہداریوں اور چوکوں میں زمین پر پڑے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ طبی ٹیمیں اور فیلڈ ہسپتال بھیجیں اور ہزاروں زخمیوں کو بچانے کے لیے غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں تک ان کی رسائی کو یقینی بنائیں۔

القدرہ نے 1.9 ملین بے گھر افراد کی طرف اشارہ کیا جو قحط، وبائی امراض اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ اور پناہ گاہ، پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “زخمیوں کے باہر نکلنے کے لیے استعمال ہونے والا طریقہ کار سینکڑوں زخمیوں کی ہلاکت میں معاون ہے کیونکہ وہ طویل ہفتوں تک انتظار کرتے ہیں، بیرون ملک علاج کے لیے جانے والے زخمیوں کی تعداد صرف 645 ہے۔

القدرہ نے تمام بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ 6000 زخمیوں کی جان بچانے کے لیے فوری ترجیح کے طور پر ان کی روانگی کو یقینی بنانے کے لیے موثر طریقہ کار فراہم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan