Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر جارحیت، جنوبی افریقا نے اسرائیل سے سفارتی عملہ واپس بلالیا

کیپ ٹاؤن(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ پر جارحیت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر جنوبی افریقا نے اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔

جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے۔

صدارتی دفتر کے لیے حکومتی وزیر Khumbudzo Ntshavheni نے کہا کہ اسرائیل میں موجود تمام سفارتی عملے کو مشاورت کے لیے واپس بلایا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

بعد ازاں جنوبی افریقی وزیر خارجہ Naledi Pandor نے کہا کہ ہمیں غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر بہت زیادہ تشویش ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اسرائیلی رویہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔

وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ اس معاملے پر جنوبی افریقا کی تشویش کو ظاہر کرنا ضروری ہے۔

جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے قبل چاڈ، اردن، بحرین، ترکیہ، ہنڈورس، چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں جبکہ بولیویا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، اسکولوں اور مہاجرین کیمپوں سمیت قبرستانوں پر بھی بمباری کر رہی ہے۔

سات اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت میں اب تک 4800 سے زائد بچوں سمیت 9770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan