Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 15523 ہوگئی:وزارت صحت

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ میں فلسطینی وزارت صحت  نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی بمباری سے 152523 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ وزارت صحت کے اس اعلان کے مطابق غزہ کے ان شہداء میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت اشرف القدرۃ نے اپنے بیان میں زخمیوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک صرف غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41316 ہوچکی ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر یہ حملے فضائی بمباری کے علاوہ ٹینکوں اور سنائپرز کی مدد سے بھی جاری ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک روز کے دوران 50 رہائشی عمارتوں کو بمباری کرکے انہیں تباہ کیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہری شہید اور بڑی تعداد میں مکانوں کے ملبے تل دب گئے۔

صرف پچھلے چند گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 316 شہید اور 664 زخمی فلسطینیوں کو ملبے سے نکالا جاسکا ہے۔ جبکہ بہت سارے لوگ زخمی حالت میں ملبے کے نیچے ہیں۔

ایک ہفتہ پر پھیلی جنگ بندی جو قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں سے عمل میں آئی تھی جس کے نتیجے میں 80 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے ممکن ہوئی تھی لیکن جنگ بندی میں وقفہ ختم ہونے کے بعد اسرائیل کی طرف سے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کی جاچکی ہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan