Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کا حملہ، 11 فوجی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس /بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)لبنان کی سمت سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بستیوں اور قابض فوج کے مقامات پرحزب اللہ کے میزائل حملے میں کل اتوار کی شام8 فوجیوں سمیت 11 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔

قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں بالائی الجلیل کے علاقے میں واقع بیت ہلیل نامی بستی پر فائر کیے گئے میزائل کے نتیجے میں 11 اسرائیلی جن میں 8 فوجی اور 3 آباد کار زخمی ہو گئے۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق کہ یہ ایک “گائیڈڈ میزائل” حملہ تھا۔ اس نے لبنان فلسطینی سرحد پر واقع “کریات شمونہ” بستی کے مشرق میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے بیت ہلل کے اڈے پر ایک فوجی گاڑی کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan