Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کے جرائم میں مزید 92 فلسطینی شہید،123 زخمی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں 92 فلسطینی شہری شہید اور 123 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 8 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 92 شہید اور 123 زخمی ہوئے۔

وزارت نے ایک بیان میں اشارہ کیا کہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

اس طرح گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 29606 شہید اور 69737 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan