Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں،لاکھوں لوگوں کوہم نے پناہ دی ہے:اونروا

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے کہا ہے کہ “غزہ کی پٹی میں دس لاکھ افراد جن میں زیادہ تر بچے اور بوڑھے ہیں ایجنسی کی سہولیات اور اس کے اطراف میں پناہ لے رہے ہیں۔”

اونروا نے کہا کہ “400 سے زیادہ لوگ غزہ میں ایجنسی کی سہولیات میں پناہ کی تلاش کے دوران مارے گئے۔ پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے”۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے، کیونکہ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

غزہ کے خلاف قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 29,514 شہید اور 69,616 افراد زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق اس پٹی کی آبادی کا 85 فیصد (تقریباً 1.9 ملین افراد) بے گھر ہوچکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan