Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جارحیت، فلسطینیوں کے قتل عام کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار نے اتوار کو اشارہ کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد “1948 کے نکبہ کے بعد سب سے زیادہ  ہوچکی ہے”۔

ایجنسی نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ “2023ء کے آخر تک غزہ کی پٹی میں آبادی 2.3 ملین افراد تک پہنچ گئی تھی، جن میں 1.06 ملین اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں، جن کی کل تعداد 47 فیصد  بنتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں سال کے آغاز سے اب تک اموات کی تعداد 22,404 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 22,141 اموات بھی شامل ہیں، جن میں سے 98 فیصد غزہ کی پٹی میں ہوئی ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تقریباً 9,000 بچے اور 6,450 خواتین شامل ہیں۔

مغربی کنارے میں شہادتیں

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں ہلاکتوں کی تعداد 319 تک پہنچ گئی ہے جن میں 111 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں اور فلسطینی وزارت صحت کے ریکارڈ کے مطابق 100 سے زائد صحافی ہلاک ہوئے جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد غزہ کی پٹی میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 7,000 سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 67 فی صد بچے اور خواتین ہیں اور تقریباً  انیس لاکھ شہری غزہ کی پٹی کے اندر اپنی رہائش گاہوں سے دور بے گھر ہو گئے ہیں”۔

اسرائیل نے مغربی کنارے میں ایک بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم شروع کی، جس میں ہزاروں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر حماس کے حامی اور ارکان تھے۔

قیدیوں کی تعداد

سینٹرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “کمیشن برائے اسیران کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2023ء کے آخر تک اسرائیلی فوج کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد نومبر کے آخر تک تقریباً 7,800 تک پہنچ گئی۔ جن میں 76 خواتین قیدی اور 260 بچے شامل ہیں۔ انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد بھی (بغیر کسی الزام کے زیر حراست افراد) 2,870 تک پہنچ گئی۔

اسرائیل ایک پرانے برطانوی قانون پر انحصار کرتا ہے جس کے تحت وہ فلسطینیوں کو بغیر کسی مقدمے کے تین سے چھ ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ بعد ازاں اس حراست کی بار بار تجدید کی جاتی ہے جس سے قیدی کی سزا سالوں تک چلی جاتی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مسلسل تیسرے مہینے غیر معمولی فوجی آپریشن کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan