Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر اسرائیلی بمباری، کئی ٹرک تباہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے )نےجمعہ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں اس کے امدادی قافلے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں امدادی سامان تباہ ہوگیا ہے۔

“ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے بلاگ پوسٹ میں غزہ میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ تھامس وائٹ نے کہا کہ”اسرائیلی فوجیوں نے امدادی قافلے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ شمالی غزہ سے اسرائیلی فوج کے مقرر کردہ راستے سے واپس آ رہا تھا۔”

انہوں نے وضاحت کی “ہمارے بین الاقوامی قافلے کے کمانڈر اور ان کی ٹیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن بمباری میں کئی گاڑیاں اوران پرموجود سامان تباہ ہوگیا۔

وائٹ نے “امدادی کارکنان کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں امداد لانے والےقافلوں پر بمباری بند کرے۔

متعلقہ سیاق و سباق میں غزہ میں  (یو این آر ڈبلیو اے )آپریشنز کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ہر دن زندہ رہنے اور خوراک اور پانی کی تلاش کی جدوجہد مزید مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ تباہ کن بھوک کا شکار ہے اور چالیس فیصد آبادی اب قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔

 ۔ (یو این آر ڈبلیو اے ) نے 7اکتوبر کو وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اپنے درجنوں ملازمین کی شہادت کا انکشاف کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی ادارے کے شہداء کی تعداد اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس سے قبل نہیں دیکھی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan