Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک 100صحافی گرفتار کرلئے

رام الله  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کی پریس یونین نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد قابض صہیونی فوج نے غزہ سے ایک سوسے زائد فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لے کرانہیں پابند سلاسل کردیا۔

فلسطین کی پریس یونین کی طرف سے جاری ایک بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول  ہوئی  ہے اس میں کہا گیا ہے کہ  گذشتہ برس سات اکتوبر سےاسرائیلی فوج نےغزہ سے دس  خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا جن میں سے چار ابھی تک پابند سلاسل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ میں فوج کشی کے دوران گذشتہ برس نومبر میں 50 صحافیوں کر حراست میں لیا جن میں سے 40 ابھی تک پابند سلاسل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار صحافیوں کو اسرائیلی حراستی مراکز میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان میں سے بیمار صحافیوں کو کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan