Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اوقاف کونسل کا مسجد اقصیٰ کا اسٹیس تبدیل کرنے کے نتائج پر انتباہ

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس میں اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات کی نگران کونسل نے مسجد اقصیٰ کی موجودہ تاریخی صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر کے منصوبوں اور ارادوں سے خبردار کیا ہے۔

کونسل نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اس بات پر غور کررہی ہے جو حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی صورت حال کو تبدیل کرنے کے بین گویر کے ارادے کے بارے میں میڈیا میں شائع ہوئی تھی۔

کونسل نے زور دے کر کہا کہ یہ ان کی  مسجد میں مسلمانوں کے سب سے بنیادی تاریخی اور مذہبی حقوق پر کھلی خلاف ورزی اور حملہ ہے۔

بیان میں خبردار کیا کہ ان اشتعال انگیز دعووں ، گھناؤنے اور غیر ذمہ دارانہ منصوبوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کے تمام خطرناک نتائج کی ذمہ داری نام نہادا انتہا پسند صہیونی ریاست اور اس کی قیادت پرعاید ہوگی۔

انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا وہ اپنے مذہبی، تاریخی اور قانونی حق کی پاسداری کے لیے مسجد اقصیٰ کے 144 دونم میں سے ہر ایک انچ، اس کے تمام نماز گاہوں، تاریخی عمارتوں، صحنوں اور اس کی طرف جانے والی سڑکیں، زیر زمین ہر جگہ کی حفاظت کریں۔

کونسل نے دنیا اور خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان منصوبوں کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدگی سے مداخلت کریں اور مسجد اقصیٰ کی ایک طویل عرصے سے موجود مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویرنے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے وہ یروشلم شہر میں مسجد اقصیٰ پر نئی پابندیاں عائد کرے گا، جس کے مطابق وہاں کی “سٹیٹس کو” کو تبدیل کیا جائے گا۔

کان چینل نے کل رات ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ منصوبہ وزارت قومی سلامتی کو مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر تکنیکی ذرائع کے استعمال کو بڑھانے اور مسجد پر اسرائیلی “کنٹرول” کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا پابند کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan