Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا 109 واں روز، جنگی جرائم جاری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  صیہونی قابض افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جارحیت کا مسلسل 109واں روز مزید قتل عام اور خون خرابے کے ساتھ طلوع ہوا۔

اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک نوے فی صد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔ بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے پاس زندگی گذارنے کے لیے بنیادی ضروریات کا شدید فقدان ہے اور شہری شدید سردی،ادویات کے نہ ملنے اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا نشانہ بنایا۔اس دوران گھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے مواسی خان یونس میں المجدہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ہمارے نامہ نگار نے صہیونی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہداء اور زخمیوں کی الاقصی شہداء ہسپتال پہنچایا گیا۔ خان یونس سے غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری کی طرف آنے والے بے گھر افراد کو لے جانے والی کار کو نشانہ بنایاجس میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی قابض فوج نے خان یونس میں انجمن کے الامل ہسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلسل بمباری کے نتیجے میں خان یونس کے متعدد علاقوں میں زخمیوں تک ایمبولینسیں نہیں پہنچ سکتیں۔ صہیونی ڈرونز خان یونس میں الامل ہسپتال کے داخلی راستے پر شہریوں پر گولیاں برسا رہے ہیں۔

خان یونس میں جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں 160 سے زائد شہید اور زخمی ہوئے۔ خان یونس میں جاری لڑائی میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر وسطی غزہ میں المغازی کیمپ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور توپ خانے سے شیلنگ کی گئی۔

رفح میں یوسف النجار ہسپتال میں متعدد زخمیوں اور شہداء کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے وسطی اور مشرقی خان یونس پر بھاری بموں کے ساتھ بمباری کی۔

شمالی غزہ میں بیت لاھیا میں ایک مکان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

مغربی غزہ کے الشاطی کیمپ میں توپ خانے سے کی گئی بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan