Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: غذائی قلت سےمزید 4 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 34 ہو گئی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں طبی ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت کے باعث مزید چار فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غذائی قلت کے شکار شہداء کی تعداد 34 ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیا کے کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت، پانی کی کمی اور طبی سامان کی کمی کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار شہداء دم توڑ گئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قحط سے شہید ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔

قابض فوج کی وجہ سے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقوں تک انسانی امداد کی آمد میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، جب کہ جو امداد پٹی کے جنوب میں پہنچتی ہے، وہ لوگوں کی ضروریات کے لیے کافی نہیں ہے۔

قابض فوج نہ صرف غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکتی ہے بلکہ امداد کے منتظر شہریوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

گذشتہ روز شام کو غزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت راؤنڈ اباؤٹ میں عوامی اور قبائلی کمیٹیوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

غزہ پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی برادریوں کے خلاف اس وقت قتل عام کیا جاتا رہا ہے جب وہ کویت گول چکر میں امدادی قافلوں کا انتظار کر رہے تھے۔ قابض فوج نے کمیٹیوں کو بھی نشانہ بنایا جو امداد کو محفوظ بنانے اور تقسیم کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan