Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں ایک اور شہادت

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) منگل کے روز علی الصبح غزہ شہر میں الجلاء اور العیون شاہراہوں کے سنگم کے قریبی علاقے پر قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے غزہ شہر میں الجلاء اور العیون شاہراہوں کے جنکشن کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں ایک کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔

علاوہ ازیں قابض فوج کی توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں پناہ گزینوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

قابض اسرائیل کی افواج غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کر کے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد یلو لائن کے اندر گھروں کو دھماکوں سے اڑانے اور تباہی پھیلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ سامان کی نقل و حمل، امداد کی فراہمی اور سفر پر پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء سے جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 834 ہو گئی ہے جبکہ 2345 افراد زخمی ہوئے ہیں اور اس دوران ملبے سے 767 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی جارحیت کے مجموعی طور پر اب تک 72,614 افراد شہید اور 172,448 زخمی ہو چکے ہیں، جو غزہ کی پٹی پر مسلط مسلسل جنگ کی بھاری انسانی قیمت کا واضح اشارہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan