Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قتل عام کے 200 دن مکمل، شہداء کی تعداد34,183 ہوگئی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 مزید اجتماعی قتل عام کیے ہیں جن میں 32 شہید اور 59 زخمی ہیں جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 34,183 شہید اور 77,143 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء اور زخمی دبے ہوئے جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ غزہ کی پٹی کا تقریبا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ اور عمارتیں تباہ کی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan