غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قبضے نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 9 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ قابض فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔
گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 30,800 شہید اور 72,298 زخمی ہو چکے ہیں۔