Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فنڈنگ روکنے والے ممالک دہرے معیار پر چل رہے ہیں:یو این عہدیدار

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کی ایک سینیر عہدیدارنے فلسطینیوں کی امداد روکنے والے ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوہرے معیار کے مرتکب قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اندھی حمایت کرنے اور اس کے جرائم کے باوجود امداد جاری رکھنے والے فلسطینیوں کی مدد روک کر دہرے معیار پر چلے رہے ہیں۔

فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ جنہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے لیے اپنی فنڈنگ روک دی ہے وہ “دوہرے معیار” پر چل رہےہیں۔

بدھ کے روز “ایکس” پلیٹ فارم پر ایک بلاگ پوسٹ میں البانیز نے غزہ کی پٹی پر جنگ جاری رہنے کے باوجود اسرائیل کے لیے ان ممالک کی حمایت جاری رکھنے پر تنقید کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کچھ ممالک کی جانب سے ’اونروا‘ کے لیے فنڈنگ کی معطلی “اقوام متحدہ کی ایجنسی کے 12 ملازمین سے متعلق الزامات کی وجہ سے ہوئی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “حکومتوں نے خود ریاست (اسرائیل) کے ساتھ اپنے تعلقات کو معطل نہیں کیا، جس کی فوج نے غزہ کی پٹی میں ساڑھے تین ماہ کے اندر 26,000 افراد کوشہید کردیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومتیں بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلے کے باوجود اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ “نسل کشی کے جرائم” بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: “یہ اعلی ترین سطح کا دوہرا معیار ہے”۔

26 جنوری سے، 18 ممالک اور یورپی یونین نے اسرائیل کے ان الزامات کی بنیاد پراونروا کو اپنی فنڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ایجنسی کے 12 ملازمین نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ سے ملحقہ اسرائیلی بستیوں پر حماس کے حملے میں حصہ لیا تھا۔

امداد روکنے والے ممالک میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، اٹلی، برطانیہ، فن لینڈ، جرمنی، ہالینڈ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سویڈن، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، رومانیہ، ایسٹونیا، سویڈن اور یورپی یونین کےممالک شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan