Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جنوبی افریقہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی “نسل کشی” کو روکنے کے لیے “فوری طور پر” کارروائی کریں۔

مقامی “نیوز روم افریقہ” ویب سائٹ کے مطابق یہ انتظامی دارالحکومت پریٹوریا میں جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور کی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئی۔

پانڈور نے کہا کہ “ممالک کواسرائیل کو نسل کشی سے روکنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ ممالک فنڈنگ اور امداد کے ذریعے نسل کشی کے خلاف کنونشن کی خلاف ورزی رکوائیں۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کیا۔ دنیا کو اس پر عمل کرانا چاہیے۔”

بدھ کوغزہ میں اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 26,900 شہید اور 65,949 زخمی ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے “گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے، جن میں 150 شہید اور 313 زخمی ہوئے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan