Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

بارسلونا کے ستارے لامین یامال کو فلسطینی حمایت پر زبردست خراج تحسین

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں واقع الشاطی کیمپ میں جنگ کی تباہ کاریوں سے مسمار شدہ عمارتوں کے ایک ڈھانچے پر فلسطینی فنکاروں نے بارسلونا کلب کے نوجوان اسٹار لامین جمال کی ایک بڑی قد آور تصویر (جداریہ) بنائی ہے تاکہ فلسطینی کاز کی حمایت میں ان کے جرات مندانہ موقف پر ان کے تائید و شکریہ کا اظہار کیا جا سکے۔

یہ جداریہ لامین جمال کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں وہ ہسپانوی لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بارسلونا کی سرکاری جشن کی تقریبات کے دوران کھلی بس پر سوار ہو کر کاتالونیہ کی گلیوں میں ہزاروں مداحوں کے سامنے فلسطینی پرچم لہرا رہے تھے۔

غزہ کے باسیوں کا ماننا ہے کہ اس نوجوان کھلاڑی کا یہ اقدام جاری وحشیانہ جنگ، وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی اور انسانی تکالیف کے سائے میں گھرے ہوئے اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کا ایک عظیم اخلاقی پیغام ہے۔

فنکاروں نے اس تصویر کے لیے دانستہ طور پر الشاطئ کیمپ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کا انتخاب کیا جہاں انہوں نے لامین جمال کے نقوش کو فلسطینی پرچم کے رنگوں میں سمو دیا ہے۔ یہ منظر ایک طرف قابض اسرائیل کی سفاکیت اور جنگ کے ہولناک آثار کو نمایاں کرتا ہے تو دوسری طرف عالمی کھیلوں کے میدانوں سے آنے والے یکجہتی کے پیغامات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ لامین جمال عرب حلقوں میں نہ صرف بارسلونا اور ہسپانوی قومی ٹیم کے ساتھ اپنی شاندار فنی کارکردگی بلکہ بڑے عالمی فورمز پر انسانی بنیادوں پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے جرات مندانہ اظہار کی وجہ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan