Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک دن میں 27 کارروائیاں

مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف 27 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں 3 یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے اعداد و شمار کے مطابق ان 27 کارروائیوں میں سے تین میں فائرنگ کی گئی اور کئی کارروائیوں میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

الخلیل میں یہودی آبادی ’’گوش ایٹزون‘‘ کے راستے میں کئے گئے  پتھراؤ میں تین آباد کار زخمی ہوگئے  اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزاحمتی جنگجوؤں نے متعدد جھڑپیں کیں اور قابض صہیونی فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا، اسرائیلی فوج نے نابلس کے پرانے شہر پر دھاوا بولا ۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے رام اللہ میں عوفر بستی میں آباد کاروں کی بس پر فائرنگ کی اور جنین میں دوتان چوکی پر قابض فوج کو نشانہ بنایا۔

باغی فلسطینی نوجوانوں  نے کئی علاقوں میں آباد کاروں کے 3 حملوں کا جواب دیا اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو توڑ دیا۔ ان نوجوانوں نے قابض فورسز اور آباد کاروں پر مولوٹوف کاک ٹیل اور پٹاخے پھینکے۔

القدس ، رام اللہ، نابلس، قلقیلیہ، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 16 محاذ آرائی کے مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے اعداد و شمار کے مطابق 25 نومبر سے لیکر یکم دسمبر تک کے عرصہ میں جھڑپوں میں 8 فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوگئی ہے۔ اس دوران القدس میں بم دھماکے میں زخمی آباد کار کی ہلاکت ہوگئی۔ اسی طرح مزید 13 یہودی آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کی جانب سے 226 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں جن میں رام اللہ میں رن اوور حملہ، 15 فائرنگ کے حملے، گاڑی تلے روندنے کی ایک اور کارروائی اور دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے 16 حملے شامل ہیں۔

83 کارروائیوں میں پتھراؤ کیا گیا، آباد کاروں کے 12 حملوں کو پسپا کیا گیا، 73 مرتبہ جھڑپیں ہوئیں۔ 22 فوجی گاڑیوں اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan