( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جمعرات کی شام شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس اور الخلیل میں پتھراؤ سے آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ نابلس کے جنوب مشرق میں عقربا قصبے کے قریب پتھراؤ سے اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
نوجوانوں نے الخلیل کے جنوب میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی گاڑیوں پر بھی سنگ باری کی۔
عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف پتھراؤ کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اخبار نے پچھلے سال پتھراؤ کی کارروائیوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں پر 5,500 سنگ باری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں سینکڑوں آباد کار خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوئے۔