پیر کی شام ایک فلسطینی لڑکی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں اس پر گولی چلا کر زخمی کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا لڑکی نے “عتصیون” یہودی بستی چوراہے کے قریب چاقو سے حملہ کیا تھا۔
میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی لڑکی پر گولی چلائی اور دعویٰ کیا کہ وہ بیت لحم کے قریب عتصیون بستی میں چاقو سے حملہ کر رہی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی زخمی ہوا۔
اسرائیلی تنظیم “ریسکیو ودآؤٹ بارڈرز” نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو چاقو سے حملہ کرنے کے بعد گولی مار کر “بے اثر کر دیا”۔ چاقو حملے کے نتیجے میں بیت لحم کے قریب ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔
دوسری طرف اسرائیلی “واللا نیوز” ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بیت لحم کے قریب عتصیون جنکشن پر چاقو کے حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ زخمی شخص کو ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا ہے