Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بائیڈن کے بیانات ہوائی فائر،امریکا عملا جارحیت میں شامل ہے:حمدان

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سرکردہ رہ نما اسامہ حمدان نے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی مخالفت کو’ہوائی فائر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا عملا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں شامل ہے۔

انہوں نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی باتیں ہوائی فائر سےزیادہ نہیں۔ امریکی بیانات کا غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے کوئی اثر سامنے نہیں آیا۔

امریکی صدرجو بائیڈن کی طرف سے جمعرات کی شام منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے غزہ میں “اسرائیلی ردعمل کے رویے” کو حد سے زیادہ اور حد سے تجاوز قرار دیا۔ میں اسے بے مثال بیانات میں “اسرائیل” پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ ایک پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

حمدان نے “عرب ٹی وی” کو دیے گئے بیانات میں وضاحت کی کہبائیڈن کے آخری الفاظ کو دو اہم عنوانات کے تحت سمجھا جا سکتا ہے، پہلا یہ کہ امریکی صدر کو اس بات کا احساس ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا امریکی ووٹر کے عام مزاج پر کیا اثر ہے۔

دوسرا عنوان یہ ہے کہ “بائیڈن قابض حکومت سے اپنے موقف میں قدرے مختلف ہونے کی کوشش کر سکتے  ہیں۔ اس لیے کہ یہ حکومت نسل کشی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کو جارحیت میں مکمل اور براہ راست ملوث نہ ہونے کی ضرورت پر مشورہ دیا جا سکتا ہے”۔

اس تناظر میں حماس کے رہ نما نے جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور غزہ سے قابض افواج کے انخلا کے لیے ایک سنجیدہ موقع کی موجودگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ “جنگ بندی کا انحصار بنجمن نیتن یاہو کی ذہنیت اور سطح کے ساتھ امریکی دباؤ پر ہے”۔

قابل ذکر ہے کہ جو بائیڈن نے کہا تھا کہ “غزہ کی پٹی میں بہت سے بے گناہ لوگ قحط کا شکار ہیں۔ بہت سے بے گناہ لوگ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور مر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اسے روکنا چاہیے۔”

گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 2.3 ملین فلسطینی انتہائی تکلیف دہ زندگی گذار رہے ہیں۔  اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں  تقریباً 28 ہزار شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اسرائیلی جارحیت کے 126 ویں دن کہا کہ “اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 27,947 شہید اور 67,459 زخمی ہوئے ہیں”۔

القدرہ کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan