Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 27,708 شہید67,147 زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 27,708 ہوئی ہے اور67,147 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے ذریعے پہنچائے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے “غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 شہید اور 169 زخمی ہوئے۔”

وزارت صحت نے کہا کہ اب بھی “ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر متعدد زخمی موجود ہیں اور قابض فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔”

ایک متعلقہ تناظر میں غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان، اشرف القدرہ نے کہا کہ “11,000 زخمی اور بیمار افراد کو علاج کی اشد ضرورت ہے اور ان کی جان بچانے کے لیے غزہ کی پٹی چھوڑنا فوری ترجیح ہے۔”

القدرہ نے مزید کہا کہ “ہم شمالی غزہ میں ہسپتالوں کے کچھ حصوں کو چلانے کی کوشش کی لیکن ہمیں طبی سامان اور ایندھن کی آمد اور اپنا کام جاری رکھنے کے لیے جنوب سے طبی ٹیموں کی واپسی کی ضرورت ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan