Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بہت سے لوگوں کو حماس کی حمایت کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو حماس کی حمایت کرتے ڈر لگتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہر باضمیر انسان اسرائیل اور امریکا کے مظالم دیکھ رہا ہے، غزہ میں پانی اور بجلی بند ہے، محاصرہ کیا گیا ہے، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی دباؤ پر آدھا سچ کہا، اقوامِ متحدہ نے عراق، ویتنام، افغانستان کے مسائل بھی حل نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا ہے، بیماریاں پھوٹ رہی ہیں، اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے، حماس کو خبر ملی تھی کہ اسرائیل بڑا حملہ کرنے والا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 76 برسوں سے اسرائیل حملے کر رہا ہے، عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے، اسرائیل مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں نماز پڑھنے نہیں دیتا، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جوان جیل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کم از کم 100 فلسطینی بچے اسرائیل قتل کر دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس نے اسرائیل کا غرور توڑ دیا، ٹیکنالوجی کو تہس نہس کر دیا، ناقابلِ شکست ٹیکنالوجی کو ایمان کی طاقت سے شکست دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan