Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عرین الاسود کے مجاہدین جنین کے مظلوموں کی مدد کرنے کے لیےجنین پہنچ گئے

جنین [ مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ] فلسطین کی مزاحمتی تنظیم عرین الاسود کے مجاہدین فلسطینی شہداء کے خون کا بدلہ لینے کیلئے جنین پہنچ گئے ہیں۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استقامتی تنظیم عرین الاسود کے بیان میں آیا ہے کہ ہمارے مجاہدین جنین میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ غاصب صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں اور جنین میں مزاحمتی جنگجوؤں کے شانہ بشانہ صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

عرین الاسود کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سب کو جینن کی آواز سننا چاہیے، ہم تمام حریت پسندوں، جن کے پاس ہتھیار ہیں اور جو جنین نہیں پہنچ سکے، اعلان کرتے ہیں کہ وہ صہیونیوں کو جہاں کہیں بھی دیکھیں گولی مار دیں۔

عرین الاسود نے اپنے بیان میں تمام فلسطینیوں کی جنین کےجانبازوں کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام فلسطینی عوام سے  شام 7 بجے جنین کی حمایت میں میدان میں آنے کی اپیل کی  اور کہا کہ جہاں تک ممکن ہو سکے جنین کیمپ کے قریب پہنچیں تا کہ وہاں پر صیہونی فوجیوں کے حصار میں انکے خلاف لڑ رہے مجاہدوں پر سے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

عرین الاسود نے پوری فلسطینی قوم سے اپیل کی کہ وہ صیہونی آباد کاروں کے راستے اور ان کے لیے سامان اور امداد بھیجنے کے راستے بند کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین پر زمین و فضا سے حملہ کیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں 11 فلسطینی شہید اور 100 زخمی ہوئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan