Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ امن، آزادی اور انسانیت کی قدر پر مبنی منصفانہ کردار ادا کرے، صدر پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آئی پی آر آئی کے زیر اہتمام سالانہ مارگلہ ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ امن، آزادی اور انسانیت کی قدر پر مبنی منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے اپنا نیا مرکزی کردار وضع کرے۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑوں کو تنازعات کی شکل اختیار نہ کرنے دینے اور جنگوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے میں اقوام متحدہ کا ایک بڑا کردار ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور حاضرین نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے نشاندہی کی کہ لوگوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک دنیا میں ایک معمول بن گیا ہے جہاں ذاتی مفادات انسانیت پر غالب ہیں، جنگ کسی تنازع سے نمٹنے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کرنے والے ممالک کے اخلاقی معیارات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر اموات پر عالمی برادری فوری توجہ دے اور خونریزی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan