نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے 3.3 ملین افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2.8 بلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کی طرف سے جاری کردہ اس اپیل میں اپریل اور دسمبر 2024ء کے درمیان کا عرصہ شامل ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ اپیل امداد کی کال کا تسلسل ہے جو پہلی بار 12 اکتوبر 2023ء کو شروع کی گئی تھی اور نومبر 2023ء میں اس میں ترمیم کی گئی تھی۔
اسی حوالے سے غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض دشمن نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 56 شہید اور 89 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں 33,899 شہید اور 76,664 زخمی ہوئے ہیں۔