Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امیر قطر حماس کے رہنماؤں کو خاندان کے افراد سمجھتے ہیں:ترک صدر

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت دوحہ میں اپنا ہیڈکوارٹر چھوڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر “حماس رہ نماؤں کے ساتھ ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور انہیں خاندان کے افراد سمجھتے ہیں”۔

یہ بات ان کے عراق کے سرکاری دورے سے واپسی کے دوران صدارتی طیارے میں سوار صحافیوں سے گفتگو میں سامنے آئی۔ انہوں نے یہ بات حماس کے قطر میں ہیڈ کوارٹر چھوڑنے کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

اس حوالے سے متواتر خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی پیش رفت حماس کے رہ نماؤں کے ٹھکانے سے زیادہ اہم ہے۔

انھوں نے نشاندہی کی کہ انھیں حماس کے رہ نماؤں کے قطر چھوڑنے کے ارادے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ترک صدر نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کوئی ایسا قدم اٹھائیں گے جس سے ان کے ملک کی سرزمین پر حماس کے رہ نماؤں کی موجودگی کو نظر انداز کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قطر کے امیر حماس کے رہ نماؤں کے ساتھ ہمیشہ ایمانداری سے پیش آتے ہیں اور انہیں ہمیشہ اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ حماس کے رہ نماؤں کے ساتھ قطر کے امیر کے معاملات بھی اگلے مرحلے میں تبدیل ہو جائیں گے۔

ایک اور تناظر میں ایردوآن نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضے سے دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دروازے کھل جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیلی دہشت گردوں کو غزہ میں آباد ہونے کا راستہ دینا اسرائیل کو مزید جارحانہ بناتا ہے”۔

انہوں نے “حقائق کو منظر عام پر لانے اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قتل کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے”کا کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

ترک صدر نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کی تجدید کرتے ہوئے مزید کہاکہ “ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ایک جسم کے طور پر ہیں کوئی بھی اس وہم میں نہ رہے کہ ہم فلسطینیوں کے درد میں رہتے ہوئے سکون سے سوتے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “ہم غزہ میں کسی حل تک پہنچنے کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے۔ دوسرے اس مسئلے کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور بھول سکتے ہیں، لیکن ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan