Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: ناصر ہسپتال سے مزید 73 لاشیں برآمد، نئی اجتماعی قبردریافت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نےبتایا ہے کہ عملے نے چار دن کی تلاش کے دوران خان یونس کے ناصر میڈیکل ہسپتال میں قائم ہونے والی اجتماعی قبر سے اب تک283 شہداء کی لاشیں نکالیں۔ گذشتہ روز مزید 73 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی برآمد کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران 73 لاشیں برآمد کیں جن میں سے 42 کی شناخت ہو گئی جبکہ باقی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے جان بوجھ کر شہداء کی لاشوں کو چھپا دیا۔ انہیں ریت میں گہرائی میں دفن کیا اور ان پر کچرا پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ “کچھ لاشیں خواتین، بوڑھے اور زخمی لوگوں کی ملی ہیں، جن میں سے کچھ کو ہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں اور ان کے کپڑے اتارے گئے تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تقریباً دو ہزار شہری ناصر ہسپتال میں موجود تھے جب قابض فوج نے دھاوا بولا تھا اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ قابض فوج نے انہیں گرفتار کیا یا انہیں قتل کر کے ان کی لاشیں چھپا دیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قابض فوج نے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بول کر جس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا، اس پر دو بار دھاوا بولنا اور اس کے کچھ حصوں کو تباہ کرنا، اس قابض فوج کی بربریت اور اس کی فوج کی بد اخلاقی کو ظاہر کرتا ہے۔

غزہ کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34,049 شہید اور 76,901 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan