Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اقوام متحدہ کا غزہ کے ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے منگل کو کہا ہے کہ وہ “غزہ کی پٹی میں ناصر اور الشفا میڈیکل کمپلیکس کی تباہی سے خوفزدہ ہیں۔ وہاں اجتماعی قبروں کی موجودگی کی اطلاعات پرانہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ان اجتماعی قبروں کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار وولکر ترک نے گذشتہ چند دنوں سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی قابض فوج کے حملوں کی مذمت کی، جن میں سے انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے “زیادہ تر متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔”

انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں اسرائیلی قابض فوج کی دراندازی کے خلاف اپنے انتباہ کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ “مزید گھناؤنے جرائم کا باعث بن سکتا ہے”۔

ترک نے الشفا اور ناصر میڈیکل کمپلیکس میں پائی جانے والی اجتماعی قبروں کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “شہریوں، قیدیوں اور دیگر افراد کو قتل کرنا جنگی جرم ہے۔”

غزہ کی پٹی میں ریسکیو اور ایمبولینس کے عملے نے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں تین اجتماعی قبروں سے 310 شہداء کی لاشیں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34,183 فلسطینی شہید اور 77,143 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan