Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

الرام میں اسرائیلی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید دوسرا زخمی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔

ہلال احمر فلسطین نے اطلاع دی ہے کہ ان کے عملے نے 47 سالہ ایک شہید کی میت وصول کی ہے جسے قابض اسرائیلی فوج نے الرام کے مقام پر فاصلاتی دیوار عبور کرنے کی کوشش کے دوران سر میں براہِ راست گولی مار کر شہید کیا۔

اسی طرح ایمبولینس کے عملے نے ایک اور فلسطینی شہری کو بھی منتقل کیا جو پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ قابض اسرائیلی فوج نے اس پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسی علاقے میں دیوار عبور کرنے کی مبینہ کوشش کر رہا تھا۔

فلسطینی مزدور قابض اسرائیل کے زیرِ انتظام علاقوں میں اپنے روزگار کے حصول کے لیے الرام کے مقام پر فاصلاتی دیوار عبور کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف قابض اسرائیلی فوج ان پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران اس سفاکیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan