القدس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ملتان میں فلسطینیوں کی حمایت میں زبردست احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، القدس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین احتجاجی ریلی مسجد و امام بارگاہ حیدریہ گلگشت سے 6 نمبر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوان اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکائے ریلی نے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر پاراچنار کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پاراچنار اور فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف اپنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
القدس کونسل پاکستان کی جانب سے منعقدہ فلسطین یکجہتی ریلی کے آخر میں غاصب اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔