Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ہولوکاسٹ جاری، شہداء کی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد7,703 ہوگئی ہے، جن میں 3,595 بچے اور 1,863 خواتین شامل ہیں اور 19,000 سے زائد زخمی ہیں۔

 

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کو آگ کے شعلوں میں تبدیل کر دیا اور گذشتہ گھنٹوں کے دوران درجنوں قتل عام کیے، جس میں 377 معصوم شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں شہید ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ قابض نے کل پرتشدد بمباری میں 53 قتل عام کیے، جب کہ جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں خاندانوں کے خلاف قتل عام کی تعداد بڑھ کر 825 ہوگئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan