Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن کے سیکٹر’سی‘ کو کنٹرول کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

مغربی کنارا –[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کل جمعہ کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ اور فوج کی فاشسٹ وزارت میں آباد کاری کے وزیربزلئیل سموٹریچ نے نام نہاد سول انتظامیہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس ملاقات میں غرب اردن کے سیکٹر’سی‘ کو اپنے کنٹرول میں لینے پرغور کیا۔

خیال رہےکہ فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل کے درمیان سنہ 1994ء میں طے پائےمعاہدے میں غرب اردن کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان میں سیکٹر اے پر اسرائیل کا مکمل کنٹرول تسلیم کیا گیا تھا۔ سیکٹر بی میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کا مشترکہ کنٹرول جب کہ سیکٹر سی کو فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں دیا گیا تھا۔

عبرانی اخبار کے مطابق میٹنگ میں ایک بنیادی مسئلے پر توجہ مرکوز کی گئی کہ ایریا C میں “غیر قانونی” کے طور پر بیان کردہ عمارتوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر ایک نئی یہودی بستی تعمیر کی جائے۔

اخبار نے اشارہ کیا کہ بنیادی مقصد ایریا ’سی‘ میں یہودی تعمیرات کو بڑھانا اور ان علاقوں میں فلسطینی تعمیرات کو روکنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی قابض فوج اوسلو معاہدے کے مطابق ایریا C میں فلسطینیوں کے مکانات اور تنصیبات کو مسمار کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔اسرا ئیلی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی بغیراجازت کے ان علاقوں میں مکانات تعمیر کررہےہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوسلو معاہدے کے بعد اور قابض اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کے فریم ورک کے اندر، مقبوضہ مغربی کنارے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

غرب اردن کے سیکٹرAمیں غرب اردن کی 3 فی صد اراضی پرشامل تھی جسے 1999ء میں بڑھا کر مغربی کنارے کا 18 رقبہ شامل کیا گیا۔ اس خطے کے زیادہ تر معاملات فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں ہیں لیکن قابض فوج اس کے اندر بار بار دراندازی اور حملے کرتی رہتی ہے۔

ایریا بی میں مغربی کنارے کی 21 فی صد اراضی پر شامل ہےاور اس علاقے میں تعلیم، صحت اور اقتصادی شعبوں کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی کے پاس ہے۔

جہاں تک ایریا C کا تعلق ہے یہ مقبوضہ مغربی کنارے کا 60% ہے۔ اوسلو معاہدے کے مطابق یہ علاقہ فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں ہونا چاہیے لیکن حقیقت میں قابض افواج اس میں زندگی کے تمام پہلوؤں کو کنٹرول کرتی ہیں جن میں سکیورٹی، شہری منصوبہ بندی اور تعمیرات شامل ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan