Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

مسجد کو جلانا مذہبی اشتعال انگیزی اور منظم دہشت گردی ہے: حماس

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبو ضہ مغربی کنارے میں ہمارے عوام کے خلاف صیہونی آباد کاروں کے جرائم اور دہشت گردی کا تسلسل، جس کی تازہ ترین کڑی فجر کے وقت آباد کاروں کے غنڈوں کی جانب سے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں جیبیا میں ایک مسجد اور شہریوں کی متعدد گاڑیوں کو آگ لگانا ہے، صیہونی آباد کاروں کی بے لگام ملیشیاؤں کی طرف سے کی جانے والی منظم دہشت گردی کی عواقب کو ظاہر کرتا ہے جو قابض اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند حکومت کی چھتری تلے انجام دی جا رہی ہے۔

رہنما محمود مرداوی نے سختی سے دہرایا کہ ان جرائم کا اصل مقصد قتل، آتش زنی، خوف و ہراس پھیلانے اور دوہرے محاصرے و تنگی کے ذریعے ہمارے عوام کو جبری ہجرت پر مجبور کرنا اور اس زمین کو اس کے اصل مالکان سے خالی کروانا ہے، اور یہ سب کچھ قابض اسرائیل کے تمام سکیورٹی اور سیاسی اداروں کی براہ راست حمایت و تحفظ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس خطرناک اور سنگین تصدید کے جاری رہنے پر سخت انتباہ جاری کیا اور واضح کیا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ہی قابض اسرائیل اور اس کے آباد کاروں کو اپنے جرائم میں مزید اندھی سفاکیت دکھانے پر شہ دے رہی ہے۔

محمود مرداوی نے صیہونی نشانے پر موجود دیہاتوں اور قصبوں کے غیرت مند فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے صمود اور باہمی اتحاد کو مزید مضبوط کریں اور آباد کاروں کے ان وحشیانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی تحفظ کے تمام ذرائع کو متحرک کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ صیہونی جرائم ہمارے لوگوں کو ہجرت پر مجبور کرنے اور اس پاک سرزمیں کو اس کے بیٹوں سے خالی کرانے کے اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan