Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مسلسل اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی پر نافذ جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں وسطی غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک اور مظلوم فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا۔

ایک مقامی ماخذ نے تصدیق کی ہے کہ شہری ماجد عطیہ الوادیہ وسطی غزہ پٹی میں واقع النصيرات ہسپتال اور کیمپ کے اطراف کو نشانہ بنانے والی گذشتہ اسرائیلی بمباری کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے، جو آج زندگی کی بازی ہار کر شہیدوں کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

اسی وحشیانہ تسلسل کے تحت، قابض اسرائیل کے ایک جاسوس ڈرون (مسیرہ) نے خان یونس کے محلہ المحطہ میں واقع ایک مسجد کے مینار کو براہِ راست نشانہ بنایا، جبکہ اسی علاقے کو آج دوپہر کے وقت قابض اسرائیل کی سنگدل توپ خانے کی جانب سے بھی شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

ادھر جنوبی محاذ پر، قابض اسرائیلی افواج نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح کے شمالی علاقوں میں بارود کی مدد سے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو اڑانے کی مجرمانہ کارروائی انجام دی۔

قابض اسرائیل کی فوج گذشتہ سال 10 اکتوبر کو امریکہ کی ضمانت اور قطر، مصر نیز ترکیہ کی زیرِ سرپرستی طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہے۔

قابض اسرائیلی افواج پناہ گزینوں کے خیموں اور مراکز پر فضائی و توپ خانے کے حملوں، نام نہاد “یلو لائن” کے اندر گھروں کو دھماکوں سے اڑانے اور مسمار کرنے کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان، انسانی امداد کی انٹری اور مریضوں کے سفر پر ظالمانہ پابندیاں برقرار رکھ کر غزہ پٹی میں سیز فائر معاہدے کو مسلسل پامال کر رہی ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ سے لے کر اب تک صہیونی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوموں کی تعداد 858 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 2486 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور اب تک ملبے سے 771 شہداء کے جسدِ خاکی نکالے جا چکے ہیں۔

اس مجرمانہ اضافے کے بعد، سنہ 2023ء 7 اکتوبر سے جاری اس بدترین صیہونی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے اب تک کل شہداء کی تعداد 72,745 ہو چکی ہے جبکہ 172,588 فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں، جو محصور غزہ پٹی پر مسلط اس خونی جنگ کی ہولناک اور بھاری انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan