Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی بمباری سے الشاطی کیمپ میں تباہی، آگ بھڑک اٹھی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی طیاروں کی جانب سے ایک رہائشی مکان پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت نو فلسطینی زخمی ہو گئے اور جائے وقوعہ پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔

قابض دشمن کے جنگی طیاروں نے الشاطی کیمپ میں شارع حمید کے گردونواح میں واقع ایک گھر کو نشانہ بنایا اور پھر دوبارہ اسی مقام پر بمباری کی، جبکہ اسی دوران غزہ شہر کے مشرقی حصوں پر قابض اسرائیل کی جانب سے شدید توپ خانہ مہم جوئی بھی جاری رہی۔

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی افواج نے جمعہ کی شام غزہ شہر کے مغرب میں الشاطئ کے علاقے میں الاضم خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں لگ بھگ 9 فلسطینی براہ راست زخمی ہوئے۔

محمود بصل نے وضاحت کی کہ نشانہ بنایا گیا گھر الشاطی کیمپ کے بلاک 9 میں واقع تھا اور صرف گراؤنڈ فلور پر مشتمل تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ یہ حملہ ایک جنگی میزائل کے ذریعے کیا گیا جس نے گھر کو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ارد گرد کے درجنوں مکانات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی، جس کے باعث تباہی کی وسعت اور درپیش خطرات کی وجہ سے درجنوں خاندان اپنے گھروں سے محروم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

شہری دفاع نے عالمی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کریں اور رہائشی محلوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کروائیں۔

دریں اثنا، غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں پر بھی قابض اسرائیل کی توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔

قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور آج اس معاہدے کی خلاف ورزی کا 211 واں دن ہے، جس کے دوران پٹی کے مختلف علاقوں میں توپ خانے کی گولہ باری، فائرنگ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی لائی گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے مطابق، 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 846 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 2418 تک جا پہنچی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan