Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا، غزہ میں 50 تھیلیسیمیا مریض دم توڑ گئے

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں اس مرض سے بچاؤ کی شعوری مہم چلائی جا رہی ہے، وہاں غزہ کی پٹی میں تھیلیسیمیا کے مریض طبی نظام کی تباہی اور قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے باعث انتہائی تشویشناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل کی سفاکیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات نے مریضوں کی زندگی کو دہری اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں مخصوص ادویات کی عدم دستیابی، لیبارٹری ٹیسٹوں کے سامان کی قلت اور خون کی بوتلوں کے شدید بحران نے ان کے علاج کو بقا کی روزانہ کی ایک تلخ جنگ میں بدل دیا ہے۔

وزارت صحت کے ریکارڈ کے مطابق جارحیت کے دورانیے میں کل 334 مریضوں میں سے 50 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ 47 مریض علاج کی تلاش میں غزہ کی پٹی سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے، جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہاں علاج کے مواقع مکمل طور پر دم توڑ چکے ہیں۔

بیان کے مطابق اس وقت غزہ میں تھیلیسیمیا کے 237 مریض موجود ہیں جن میں 12 سال سے کم عمر کے 52 بچے اور 185 بالغ مریض شامل ہیں، جو مختلف عمر کے گروہوں پر قابض دشمن کی نسل کشی کے نتیجے میں پڑنے والے مسلسل طبی بوجھ کی عکاسی کرتا ہے۔

وزارت صحت نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے لیبارٹریوں کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور طبی آلات کی عدم موجودگی نے احتیاطی، تشخیصی اور معالجاتی ٹیسٹوں کے عمل کو ناممکن بنا دیا ہے، جس سے نہ صرف نئے کیسز کے چھپے رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بلکہ گذشتہ کئی برسوں سے مرض کی روک تھام کے لیے کی جانے والی تمام کوششیں بھی خاک میں مل رہی ہیں۔

وزارت صحت نے عالمی طبی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سنگین اور جابرانہ حالات میں فوری مداخلت کریں اور غزہ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں، کیونکہ موجودہ حالات ان کی زندگیوں کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں اور مستقبل میں اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے امکانات کو کمزور کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan