بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نےتصدیق کی ہے کہ گذشتہ 2 مارچ سنہ 2026ء سے جاری مسلسل قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی کل تعداد 2759 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے تحت کام کرنے والے ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی سفاکیت کے باعث اب تک مجموعی طور پر 2759 افراد شہید اور 8512 زخمی ہو چکے ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے آج علی الصبح سے ہی لبنان پر اپنے فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری میں شدید اضافہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں فجر سے اب تک درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اپنی جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے بلکہ عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی بدترین تباہی کا سامنا ہے۔
