غرب اردان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے الظاہریہ کے قریب شويکہ کے علاقے میں غاصب یہودی آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری اور ان کا بچہ زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے شہری اور ان کے بچے پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں کے سر پر زخم آئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غاصب آباد کاروں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ دیکھا گیا، جن کا مرکز خاص طور پر الخلیل گورنری رہی۔
یہ حملے حالیہ مہینوں کے دوران مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحیت اور سفاکیت کے تسلسل میں سامنے آئے ہیں۔
دیوار و آباد کاری مزاحمتی لمیشن نے گذشتہ ماہ اپریل سنہ 2026ء کے دوران قابض افواج اور آباد کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 1637 حملوں کی نشاندہی کی ہے۔
