Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

جامعہ پشاور میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت مقررین کی شرکت

پشاور (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ پشاور میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خصوصی مقرر کے طور پر خطاب کیا۔ سیمینار میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔

مقررین نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی۔ سیمینار میں فلسطین، لبنان اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ خطے میں جاری تنازعات اور انسانی بحرانوں کو اجاگر کیا گیا۔

مقررین نے طلبہ میں شعور بیدار کرنے، اتحاد و یکجہتی اور امن و انصاف کے لیے آواز بلند کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر علامہ امین شہیدی، امین شیرازی اور شبیر سجادی نے بھی خطاب کیا اور مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan