Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

ڈاکٹر صابر ابو مریم کی بشپ ایلون سیموئیل سے پشاور میں ملاقات، فلسطین پر گفتگو

پشاور(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پشاور میں چرچ آف پاکستان، ڈایوسیس پشاور کے موڈریٹر کمسری بشپ ایلون سیموئیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ غزنفر کاظمی اور سید اظہر علی شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران فلسطین اور لبنان کی صورتحال، اور ایران و امریکہ کے درمیان کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے امن، انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں مسیحی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی جن میں ریورنڈ شہزاد مراد، ریورنڈ یوسف ٹی ایم اعظم، ریورنڈ عامر ولیم، مسٹر محمود جان اور مسٹر یوسف یعقوب شامل تھے۔

شرکاء نے عالمی امن، مکالمے اور باہمی احترام کے ذریعے استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan