Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ میں مذہبی اشتعال انگیزی اور مقدس مقام کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس- (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) درجنوں آبادکاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سخت سکیورٹی میں باب المغاربہ کی سمت سے مسجد اقصیٰ مبارک پر دھاوا بولا اور اس کی بے حرمتی کی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اسلامی اوقاف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 77 آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز گشت کرنے کے ساتھ ساتھ تلمودی رسومات ادا کیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے نمازیوں کے داخلے پر اپنی سخت پابندیاں جاری رکھیں اور مسجد کے بیرونی دروازوں پر ان کے شناختی کارڈز ضبط کر کے ان کی سخت تلاشی لی۔

واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ مسجد اقصیٰ کو روزانہ کی بنیاد پر آبادکاروں اور قابض اسرائیلی پولیس کی جانب سے پے در پے خلاف ورزیوں اور دھاووں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاکہ وہاں نئے یہودی حقائق مسلط کیے جا سکیں اور مسجد پر مکمل تسلط حاصل کیا جا سکے گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan