Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ: 48 گھنٹوں میں 17 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 72 ہزار سے متجاوز

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف ہسپتالوں میں 17 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے ہیں جن میں سے 13 فلسطینی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جام شہادت نوش کر گئے جبکہ اس دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 32 افراد زخمی ہوئے۔

وزارت نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء اور زخمیوں کی کل تعداد 809 شہداء اور 2,267 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران مختلف مقامات سے 761 شہداء کے جسد خاکی بھی نکالے گئے ہیں۔

بیان میں مزید دلخراش تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء کو قابض اسرائیل کی طرف سے شروع کی جانے والی انسانیت سوز جارحیت اور نسل کشی کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72,585 تک جا پہنچی ہے اور 1,72,370 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے اس المناک صورتحال کی طرف بھی توجہ دلائی کہ شہداء کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور کئی لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں کیونکہ ایمبولینس عملہ اور شہری دفاع کے دستے قابض اسرائیل کی مسلسل سفاکیت اور جارحیت کے باعث اب تک ان مظلوموں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan