Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ سے مریضوں کی منتقلی، 183 افراد علاج کیلئے روانہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی سے آج اتوار کے روز مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت 183 فلسطینیوں نے بیرون ملک علاج معالجے اور طبی دیکھ بھال کی غرض سے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے انخلا کیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی مربوط کوششوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 183 افراد کا انخلا کیا گیا جن میں 57 مریض اور 81 ان کے ہمراہ جانے والے افراد شامل ہیں۔

سوسائٹی نے وضاحت کی کہ اس کے طبی عملے نے ایمبولینسوں کے ذریعے مریضوں اور ان کے ہمراہ جانے والے افراد کو خان یونس میں واقع اپنے العمل ہسپتال سے رفح بارڈر تک منتقل کیا تاکہ ان کے بیرون ملک سفر کی راہ ہموار کی جا سکے۔

فلسطینی ہلال احمر نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمل میں ان کی شرکت ان کے انسانی ہمدردی کے کردار کا حصہ ہے بالخصوص ان حالات میں جب غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور طبی ڈھانچے پر شدید دباؤ ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے فروری سنہ 2026ء کے آغاز میں رفح کراسنگ کو جزوی طور پر دوبارہ کھولا تھا جس کے تحت مریضوں اور زخمیوں کے باہر جانے اور بعض فلسطینیوں کی واپسی کی اجازت دی گئی تھی تاہم یہ تمام عمل قابض اسرائیل کی کڑی شرائط اور سکیورٹی اقدامات کے تحت انجام پایا جو کہ اکتوبر سنہ 2025ء میں نافذ ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ رفح کراسنگ غزہ کی پٹی کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والا واحد زمینی راستہ ہے جو براہ راست قابض اسرائیل کے اندر سے نہیں گزرتا لیکن اس کے باوجود مئی سنہ 2024ء سے قابض افواج نے اس علاقے پر اپنا تسلط برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ سنہ 2025ء کے اوائل سے اسے وقفے وقفے سے محدود پیمانے پر کھولا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan