Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

یلو لائن منتقلی پر کشیدگی میں اضافہ، حماس کا ردعمل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے نام نہاد یلو لائن کو غزہ کی پٹی کے اندر مغرب کی جانب سینکڑوں میٹر منتقل کرنا سیز فائر معاہدے کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

حازم قاسم نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ اس لکیر کو آگے بڑھانے کے عمل کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ، گولہ باری اور شہریوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں مقیم متعدد فلسطینی شہری جام شہادت نوش کر گئے۔

حازم قاسم نے زور دے کر کہا کہ قابض دشمن کی اس جارحیت پر ثالثوں کی جانب سے ایک دوٹوک اور سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان تجاوزات کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ سلامتی کونسل قتل و غارت گری، جبری بے دخلی، عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے جیسے مسلسل جرائم اور خلاف ورزیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کی ان خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے اور اسے دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری کا پابند بنانے کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کریں۔

اس سے قبل، آج اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں شارع صلاح الدین اور نتساریم چوک کے قریب کویت چوک کے جنوبی حصے میں پیلی لائن کو وسعت دے دی تھی، جس کے ساتھ ہی کی جانے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan