Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

آزادی بحری بیڑے کے منتظمین نے اسرائیل کی پیشکش ٹھکرادی

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla4

اسرائیلی حکومت نے آزادی بحری بیڑے کے منتظمین کو یہ تجویز دی ہے کہ وہ زمینی راستے کے ذریعے غزہ کے اندر ریلیف کا سامان پہنچائیں- اس بات کاانکشاف یورپی کمیٹی برائے انسداد غزہ محاصرہ کے ممبر رمعی عبدہ اور کاروان کے ایک منتظم نے کیا- عبدہ نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروان کے منتظمین اور اس میں شامل شرکاء نے اس تجویز کوکلی طور پر مسترد کیا ہے- انہوں نے کہا کہ دو جرمن اور دو سویڈن کے ممبران پارلیمنٹ بھی کاروان میں شامل ہوگئے ہیں اور اس طرح ممبران پارلیمنٹ اور اہم سرکاری شخصیات کی تعداد50 ہوگئی ہے جو اس کاروان میں شامل ہونگے-واضح رہے کہ اس کاروان میں 60ممالک کے 750 شرکاء شامل ہیں – اسی مناسبت سے حماس ترجمان فوزی برہوم نے منگل کو البیان ویب سائٹ پر شائع ایک بیا ن میں کہا ہے کہ آزادی بحری بیڑے کو اسرائیل کی طرف سے دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت کارروائی ہے اور اس سے صہیونی شیطانی سوچ کی عکاسی بھی ہوتی ہے- فوزی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کاروان کے شرکاء کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کریں- فوزی برہوم نے شرکاء کاروان سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوجائیں بلکہ اپنے مشن کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan